Aaye Din Haq Ke Rehbar Salam Lyric in Urdu

 اے دین حق کے رہبر تم پر سلام ہر دم
میرے شفیعِ محشر تم پر سلام ہر دم

اس بے کس و حزیں پر جو کچھ گزر رہی ہے
ظاہر ہے سب وہ تم پر، تم پر سلام ہر دم

دنیا و آخرت میں جب میں رہوں سلامت
پیارے پڑھوں نہ کیونکر تم پر سلام ہر دم

دل تفتگانِ فرقت پیاسے ہیں مدتوں سے
ہم کو بھی جامِ کوثر تم پر سلام ہر دم

بندہ تمہارے دَر کا آفت میں مبتلا ہے
رحم اے حبیب داوَر تم پر سلام ہر دم

بے وارثوں کے وارث بے والیوں کے والی
تسکین جانِ مضطر تم پر سلام ہر دم

لِلّٰہ ابہماری فریاد کو پہنچئے
بے حد ہے حال اَبتر تم پر سلام ہر دم

جلاد نفس بد سے دیجے مجھے رِہائی
اب ہے گلے پہ خنجر تم پر سلام ہر دم

دَریوزہ گر ہوں میں بھی اَدنیٰ سا اس گلی کا
لطف و کرم ہو مجھ پر تم پر سلام ہر دم

کوئی نہیں ہے میرا میں کس سے داد چاہوں
سلطانِ بندہ پروَر تم پر سلام ہر دم

غم کی گھٹائیں گھِر کر آئی ہیں ہر طرف سے
اے مہر ذَرَّہ پروَر تم پر سلام ہر دم

بلوا کے اپنے دَر پر اب مجھ کو دیجے عزت
پھرتا ہوں خوار دَر دَر تم پر سلام ہر دم

محتاج سے تمہارے کرتے ہیں سب کنارہ
بس اِک تمہیں ہو یاوَر تم پر سلام ہر دم

بہر خدا بچاؤ اِن خارہائے غم سے
اِک دل ہے لاکھ نشتر تم پر سلام ہر دم

کوئی نہیں ہمارا ہم کس کے دَر پہ جائیں
اے بیکسوں کے یاوَر تم پر سلام ہر دم

کیا خوف مجھ کو پیارے نارِ جحیم سے ہو
تم ہو شفیع محشر تم پر سلام ہر دم

اپنے گدائے در کی لیجے خبر خدارا
کیجیکرم حسنؔ پر تم پر سلام ہر دم



313+ Naat Lyrics in English & Urdu
 پروردگار عالم کے فضل ، کرم اور مہربانی سے ، انسانی طاقت اور بساط کے مطابق  احتیاط کی گئی ہے بشری تقاضے سے اگر کوئی غلطی نظر آئے یا لفظ درست نہ ہوں تو از راہ کرم مطلع فرما دیں۔ ان شاء اللہ عزوجل جلد از جلد میں ٹھیک کر دوں گا۔
 نشاندہی کےلیے ہم آپ کے بے حد مشکور ہوں گے ۔ آپ کا بہت شکریہ
tajservices99@gmail.com


More Naat Lyrics: