Shab e Meraj Naat Lyrics in Urdu

Shab e Meraj Naat Lyrics in Urdu


 خوشبوئے دشت ِطیبہ سے بس جائے گر دِماغ
مہکائے بوئے خلد مرا سر بسر دِماغ

پایا ہے پائے صاحب معراج سے شرف
ذَرَّاتِ کوئے طیبہ کا ہے عرش پر دِماغ

مومن فدائے نور و شمیم حضور میں
ہر دِل چمک رہا ہے مُعَطَّر ہے ہر دِماغ

ایسا بسے کہ بوئے گل خلد سے بسے
ہو یادِ نقش پائے نبی کا جو گھر دِماغ

آباد کر خدا کے لئے اپنے نور سے
ویران دِل ہے دل سے زیادہ کھنڈر دِماغ

ہر خارِ طیبہ زینتِ گلشن ہے عندلیب
نادان ایک پھول پر اتنا نہ کر دِماغ

زاہد ہے مستحق کرامت گنہگار
اللہ اکبر اتنا مزاج اس قدر دِماغ

اے عندلیب خارِ حرم سے مثالِ گل
بک بک کے ہرزہ گوئی سے خالی نہ کر دِماغ

بے نور دِل کے واسطے کچھ بھیک مانگتے
ذَرَّاتِ خاکِ طیبہ کا ملتا اگر دِماغ

ہر دَم خیالِ پاک اِقامت گزیں رہے
بن جائے گھر دِماغ نہ ہو رہ گزر دِماغ

شاید کہ وصف پائے نبی کچھ بیاں کرے
پوری ترقیوں پہ رَسا ہو اگر دِماغ

اس بد لگام کو خر دَجَّال جانئے
منہ آئے ذِکر پاک کو سن کر جو خر دِماغ

اُن کے خیال سے وہ ملے امن اے حسنؔ
سر پر نہ آئے کوئی بلا ہو سپر دِماغ




313+ Naat Lyrics in English & Urdu
 پروردگار عالم کے فضل ، کرم اور مہربانی سے ، انسانی طاقت اور بساط کے مطابق  احتیاط کی گئی ہے بشری تقاضے سے اگر کوئی غلطی نظر آئے یا لفظ درست نہ ہوں تو از راہ کرم مطلع فرما دیں۔ ان شاء اللہ عزوجل جلد از جلد میں ٹھیک کر دوں گا۔
 نشاندہی کےلیے ہم آپ کے بے حد مشکور ہوں گے ۔ آپ کا بہت شکریہ
tajservices99@gmail.com


More Naat Lyrics: