Aaj Taiba Ka Hai Safar Aaqa Lyrics in Urdu

Naat Lyrics ll Aaj Taiba Ka Hai Safar Aaqa Lyrics in Urdu


 آج طیبہ کا ہے سفر آقا
دے دو توشے میں چشمِ تر آقا

غمزدہ ہوں میں کس قَدَر آقا
تم کو میری ہے سب خبر آقا

مجھ کو بیماریوں نے گھیرا ہے
آپ ہیں میرے چارہ گر آقا

چند اَشکوں کے ماسِوا پلّے
کچھ نہیں تَوشۂ سفر آقا

تاجِ شاہی کا میں ، نہیں طالِب
کردو رحمت کی اِک نظر آقا

تیری الفت کا میں بھکاری ہوں
میرا کشکول جائے بھر آقا

قلبِ مُضطَر دو چشمِ تر دو اور
چاک سینہ تَپاں جگر آقا

’’چل مدینہ‘‘ کا وہ بھی لیں مُثردہ
جن کے پلّے نہیں ہے زَر آقا

کیا عمامے کی ہو بیاں عظمت
تیرے نعلین تاجِ سر آقا

تیرے ہوتے ہوئے بھلا کیوں ہو
وار دُشمن کا کارگر آقا

اِس طرح سے چھپا لو دامن میں
نہ عَدو کی پڑے نظر آقا

مُعترِف ہوں گناہ کرنے میں
کوئی چھوڑی نہیں کسر آقا

پھنس گیا ہوں گنہ کی دلدل میں
ہو کرم شاہِ بحروبر آقا

میں گنہگار ہوں مگر قرباں
تیری رحمت کی ہے نظر آقا

واسِطہ میرے غوثِ اعظم کا
ہر خطا کر دو در گزر آقا

تم اُسے بھی گلے لگاتے ہو
جس کو دُھتکارے ہر بشر آقا

میں جہنَّم میں گِر گیا ہوتا
نہ بچاتے مجھے اگر آقا

کاش! نیچی نظر رہے، بے کار
میں نہ دیکھوں اِدھر اُدھر آقا

جان چُھوٹے فُضُول باتوں سے
از پئے حضرت عمر آقا

مولٰی مشکلکشا کے صدقے میں
استِقامت دو دِین پر آقا

ازپئے مرشِدی ضِیاء الدّین
میرے دل میں بناؤ گھر آقا

کاش! اِس شان سے یہ دم نکلے
تیری دَہلیز پر ہو سر آقا

اِذن دیدو بقیعِ غَرَقد کا
تیرے جلووں میں جاؤں مَر، آقا

کیا بنے گا بجائے طیبہ کے
سندھ میں مر گیا اگر آقا

موت عطارؔ کو مدینے میں
آئے اب تو نہ جائے گھر آقا






313+ Naat Lyrics in English & Urdu
 پروردگار عالم کے فضل ، کرم اور مہربانی سے ، انسانی طاقت اور بساط کے مطابق  احتیاط کی گئی ہے بشری تقاضے سے اگر کوئی غلطی نظر آئے یا لفظ درست نہ ہوں تو از راہ کرم مطلع فرما دیں۔ ان شاء اللہ عزوجل جلد از جلد میں ٹھیک کر دوں گا۔
 نشاندہی کےلیے ہم آپ کے بے حد مشکور ہوں گے ۔ آپ کا بہت شکریہ
tajservices99@gmail.com


More Naat Lyrics: