Aya Hai Bulawa Phir Ek Bar Madine Ka Lyrics in Urdu

Naat Lyrics ll Aya Hai Bulawa Phir Ek Bar Madine Ka Lyrics in Urdu


 آیا ہے بُلاوا پِھر اِک بار مدینے کا
پھر جاکے میں دیکھوں گا دربار مدینے کا

گلشن سے حَسیں تر ہے کُہسار مدینے کا
بے مثل جہاں میں ہے گلزار مدینے کا

میں پُھول کو چُومونگااور دُھول کو چُومونگا
جس وقت کروں گا میں دیدار مدینے کا

آنکھوں سے لگالوں گا اور دل میں بَسالوں گا
سینے میں اُتاروں گا میں خار مدینے کا

سینے میں مدینہ ہو اور دل میں مدینہ ہو
آنکھوں میں بھی ہو نقشہ سرکار! مدینے کا

لاتی ہے سرِ بالیں رحمت کی ادا اُن کو
جس وقت تڑپتا ہے بیمار مدینے کا

روتے ہیں جو دیوانے بے تاب ہیں مستانے
ان سب کو دکھا دیجے دربار مدینے کا

روتا ہے جو راتوں کو اُمّت کی مَحبَّت میں
وہ شافِعِ محشر ہے سردار مدینے کا

راتوں کو جو روتا ہے اور خاک پہ سوتا ہے
غم خوار ہے، سادہ ہے مختار مدینے کا

قبضے میں دو عالَم ہیں پَر ہاتھ کا تکیہ ہے
سوتا ہے چٹائی پر سَردار مدینے کا

دُکھ دَرد جہاں بھر کے سب دُور شہا کرکے
مجھ کو تو بنا لیجے بیمار مدینے کا

اِس در کے بھکاری کی جھولی میں دو عالَم ہیں
شاہوں سے بھی بڑھ کر ہے نادار مدینے کا

مقبول جہاں بھر میں ہو’’دعوتِ اسلامی ‘‘
صدقہ تجھے اے ربِّ غفّار! مدینے کا

تقدیر چمک اٹّھے قسمت ہی تو کُھل جائے
بن جائے جو ادنیٰ سگ ،عطارؔ مدینے کا






313+ Naat Lyrics in English & Urdu
 پروردگار عالم کے فضل ، کرم اور مہربانی سے ، انسانی طاقت اور بساط کے مطابق  احتیاط کی گئی ہے بشری تقاضے سے اگر کوئی غلطی نظر آئے یا لفظ درست نہ ہوں تو از راہ کرم مطلع فرما دیں۔ ان شاء اللہ عزوجل جلد از جلد میں ٹھیک کر دوں گا۔
 نشاندہی کےلیے ہم آپ کے بے حد مشکور ہوں گے ۔ آپ کا بہت شکریہ
tajservices99@gmail.com


More Naat Lyrics: