Hai Lab e Essa se Jaan Bakhshi Nirali Hath me Lyrics in Urdu

Naat Lyrics ll Hai Lab e Essa se Jaan Bakhshi Nirali Hath me Lyrics in Urdu


 ہے لبِ عیسٰی سے جاں بخشی نِرالی ہاتھ میں
سنگریزے پاتے ہیں شِیریں مَقالی ہاتھ میں

بے نواؤں کی نِگاہیں ہیں کہاں تحریر دست
رہ گئیں جو پا کے جودِ لایزالی ہاتھ میں

کیا لکیروں میں یَدُ اللہ خط سرو آسا لکھا
راہ یوں اس راز لکھنے کی نکالی ہاتھ میں

جُودِ شاہِ کوثر اپنے پیاسوں کا جُویا ہے آپ
کیا عجب اُڑ کر جو آپ آئے پیالی ہاتھ میں

ابر نَیْساں مومنوں کو تِیْغِ عُریاں کفر پر
جمع ہیں شانِ جمالی و جلالی ہاتھ میں

مالکِ کونین ہیں گو پاس کچھ رکھتے نہیں
دو جہاں کی نعمتیں ہیں ان کے خالی ہاتھ میں

سایہ اَفگن سر پہ ہو پرچم الہٰی جُھوم کر
جب لِوَاء الْحَمْد لے اُمّت کا والی ہاتھ میں

ہر خطِ کف ہے یہاں اے دستِ بیضائے کلیم
موجزن دریائے نورِ بے مثالی ہاتھ میں

وہ گراں سنگی قدرِ مَس وہ ارزانی جود
نوعیَہ بدلہ کیے سنگ و لآلی ہاتھ میں

دستگیرِ ہر دو عالم کر دیا سِبطین کو
اے میں قرباں جانِ جاں انگشت کیا لی ہاتھ میں

آہ وہ عالم کہ آنکھیں بند اور لب پر دُرود
وقف سنگِ در جبیں رَوضہ کی جالی ہاتھ میں

جس نے بَیْعَتْ کی بہار حسن پر قرباں رہا
ہیں لکیریں نقش تسخیرِ جمالی ہاتھ میں

کاش ہو جاؤں لبِ کوثر مَیں یوں وارفتہ ہوش
لے کر اس جانِ کرم کا ذیل عالی ہاتھ میں

آنکھ محوِ جلوۂ دیدار دل پُر جوشِ وجد
لب پہ شکرِ بخشِشِ ساقی پیالی ہاتھ میں

حشر میں کیا کیا مزے وارفتگی کے لُوں رضاؔ
لوٹ جاؤں پا کے وہ دامانِ عالی ہاتھ میں






313+ Naat Lyrics in English & Urdu
 پروردگار عالم کے فضل ، کرم اور مہربانی سے ، انسانی طاقت اور بساط کے مطابق  احتیاط کی گئی ہے بشری تقاضے سے اگر کوئی غلطی نظر آئے یا لفظ درست نہ ہوں تو از راہ کرم مطلع فرما دیں۔ ان شاء اللہ عزوجل جلد از جلد میں ٹھیک کر دوں گا۔
 نشاندہی کےلیے ہم آپ کے بے حد مشکور ہوں گے ۔ آپ کا بہت شکریہ
tajservices99@gmail.com


More Naat Lyrics: