Tera Zuhoor Hua Chashm e Noor Ki Ronaq Lyrics in Urdu


Tera Zuhoor Hua Chashm e Noor Ki Ronaq Lyrics in Urdu


 ترا ظہور ہوا چشم نور کی رونق
ترا ہی نور ہے بزمِ ظہور کی رونق

رہے نہ عفو میں پھر ایک ذَرَّہ شک باقی
جو اُن کی خاکِ قدم ہو قبور کی رونق

نہ فرش کا یہ تجمل نہ عرش کا یہ جمال
فقط ہے نور و ظہورِ حضور کی رونق

تمہارے نور سے روشن ہوئے زمین و فلک
یہی جمال ہے نزدیک و دُور کی رونق

زبانِ حال سے کہتے ہیں نقش پا اُن کے
ہمیں ہیں چہرۂ غلمان و حور کی رونق

تِرے نثار ترا ایک جلوۂ رنگیں
بہارِ جنت و حور و قصور کی رونق

ضیا زمین و فلک کی ہے جس تجلی سے
الٰہی ہو وہ دلِ ناصبور کی رونق

یہی فروغ تو زیب صفا و زینت ہے
یہی ہے حسن و تجلی و نور کی رونق

حضور تیرہ و تاریک ہے یہ پتھر دل
تجلّیوں سے ہوئی کوہِ طور کی رونق

سجی ہے جن سے شبستانِ عالم اِمکاں
وہی ہیں مجلس رَوزِ نشور کی رونق

کریں دلوں کو منور سراج کے جلوے
فروغِ بزمِ عوارِف ہو نور کی رونق

دعا خدا سے غمِ عشقِ مصطفیٰ کی ہے
حسنؔ یہ غم ہے نشاط و سرور کی رونق





313+ Naat Lyrics in English & Urdu
 پروردگار عالم کے فضل ، کرم اور مہربانی سے ، انسانی طاقت اور بساط کے مطابق  احتیاط کی گئی ہے بشری تقاضے سے اگر کوئی غلطی نظر آئے یا لفظ درست نہ ہوں تو از راہ کرم مطلع فرما دیں۔ ان شاء اللہ عزوجل جلد از جلد میں ٹھیک کر دوں گا۔
 نشاندہی کےلیے ہم آپ کے بے حد مشکور ہوں گے ۔ آپ کا بہت شکریہ
tajservices99@gmail.com


More Naat Lyrics: