Aa Gaye Hain Mustafa Lyrics in Urdu

Naat Lyrics ll Aa Gaye Hain Mustafa  Lyrics in Urdu


 آگئے ہیں مصطَفیٰ صلِّ علٰی خوش آمدید
ہوگئے جلوہ نُما صلِّ علٰی خوش آمدید

سیِّد و سردارِ ما صلِّ علٰی خوش آمدید
رازدارِ کبریا صلِّ علٰی خوش آمدید

مالک و مختارِ ما صلِّ علٰی خوش آمدید
نائبِ ربُّ العُلیٰ صلِّ علٰی خوش آمدید

گمرہی سے لو بچا اور سیدھے رستے پر چلا
اے ہمارے رہنُما صلِّ علٰی خوش آمدید

مسُکراتی پھول برساتی اور اِٹھلاتی ہوئی
گُنگُناتی ہے صبا صلِّ علیٰ خوش آمدید

بُلبلیں ہیں نغمہ خواں اور پڑھ رہی ہیں قُمریاں
نعتِ پاکِ مصطَفیٰ صلِّ علیٰ خوش آمدید

سبز پرچم چار سُو لہرا رہے ہیں جشن ہے
آمدِ محبوب کا صلِّ علیٰ خوش آمدید

غم زدو غم کھاؤ مت اے بے کسو گھبراؤ مت
آگئے مشکِل کُشا صلِّ علیٰ خوش آمدید

جھوم جاؤ بے کسو امداد کرنے آگئے
خَلْق کے حاجت روا صلِّ علیٰ خوش آمدید

بے نواؤ آؤ تم، آؤ گداؤ آؤ تم
صدقہ لے لو نور کا صلِّ علیٰ خوش آمدید

آمِنہ کے گھرپہ چلتے ہیں سب آؤمل کے ساتھ
اور لگاتے ہیں صدا صلِّ علٰی خوش آمدید

بے کسو ں کے داد رس اے خلق کے فریاد رس
دور کر رنج و بلا صلِّ علٰی خوش آمدید

چشمِ رحمت کیجئے اپنی مَحبّتدیجئے
در پہ حاضِر ہے گدا صلِّ علیٰ خوش آمدید

اپنا غم دے دیجئے اور چشمِ نم دے دیجئے
در پہ حاضِر ہے گدا صلِّ علٰی خوش آمدید

دردِ عِصیاں کی دوا دو تم شفا دو تم شِفا
در پہ حاضِر ہے گدا صلِّ علٰی خوش آمدید

گنبدِ خَضرا کے جلووں سے یہ دل آباد ہو
در پہ حاضِر ہے گدا صلِّ علیٰ خوش آمدید

آپ کے قدموں میں آقا خاتِمہ بِالْخیر ہو
در پہ حاضِر ہے گدا صلِّ علٰی خوش آمدید

اب بقیعِ پاک میں دوگز زمیں دے دیجئے
در پہ حاضِر ہے گدا صلِّ علیٰ خوش آمدید

جھوم کر ہاں جھوم کر عطارؔ لب کو چوم کر
مست ہو کر دو صدا صلِّ علٰی خوش آمدید





313+ Naat Lyrics in English & Urdu
 پروردگار عالم کے فضل ، کرم اور مہربانی سے ، انسانی طاقت اور بساط کے مطابق  احتیاط کی گئی ہے بشری تقاضے سے اگر کوئی غلطی نظر آئے یا لفظ درست نہ ہوں تو از راہ کرم مطلع فرما دیں۔ ان شاء اللہ عزوجل جلد از جلد میں ٹھیک کر دوں گا۔
 نشاندہی کےلیے ہم آپ کے بے حد مشکور ہوں گے ۔ آپ کا بہت شکریہ
tajservices99@gmail.com


More Naat Lyrics: