Ya Ilahi Naat Lyrics in Urdu

Ya Ilahi Naat Lyrics in Urdu

 یاالٰہی برائے آلِ رسول
دل میں بھردے وَلائے آلِ رسول

سوکھے دھانوں پہ بھی برس جائے
اَبرِ جود و سخائے آلِ رسول

سر سے قربان تجھ پہ آنکھوں سے
آنکھیں سرسے فدائے آل رسول

سَحَقِ نعلین رگڑا آنکھوں کا
طوطِیا خاکپائے آل رسول

میری بگڑی بنی ہے تیرے ہاتھ
تو ہی بگڑی بنائے آل رسول

تجھ سے جس کو ملا ملے پیارے
تجھ سے جوپائے پائے آل رسول

تیزیٔ مِہرِ حشر کا کیا خوف
میں ہوں زیر لوائے آل رسول

بادشاہ ہیں گدا تِرے در کے
ہوں گدائے گدائے آل رسول

تاج والوں کا تاجِ عزت ہے
 کہنہ نعلین پائے آل رسول

ٹھنڈی ٹھنڈی نسیمِ مارہرہ
دل کی کلیاں کھلائے آل رسول

بھینی بھینی سی مست خوشبو سے
دل کی کلیاں بسائے آل رسول

طِیبِ طیبہ میں ہیں بسی کلیاں
مہکی گلگوں قَبائے آل رسول

بھولے بھٹکوں کا خِضر ہی تو ہے
راستہ پر لگائے آل رسول

سبز گنبد پہ اُڑ کے جا بیٹھوں
شوق کے پَر لگائے آل رسول

خاک میری اُڑے جو بعدِ فنا
مدَنی ہو ہَوائے آل رسول

اب تو گدْیَہ گروں کی چاندی ہے
ہیں کھرے سِکَّہائے آل رسول

خم سے آسَن جمائے درپہ گدا
کوئی پیالہ پلائے آل رسول




313+ Naat Lyrics in English & Urdu
 پروردگار عالم کے فضل ، کرم اور مہربانی سے ، انسانی طاقت اور بساط کے مطابق  احتیاط کی گئی ہے بشری تقاضے سے اگر کوئی غلطی نظر آئے یا لفظ درست نہ ہوں تو از راہ کرم مطلع فرما دیں۔ ان شاء اللہ عزوجل جلد از جلد میں ٹھیک کر دوں گا۔
 نشاندہی کےلیے ہم آپ کے بے حد مشکور ہوں گے ۔ آپ کا بہت شکریہ
tajservices99@gmail.com


More Naat Lyrics: