Haye Ab Waqt e Rukhsat Aya Hain Haye Lyrics in Urdu

Naat Lyrics ll Haye Ab Waqt e Rukhsat Aya Hain Haye  Lyrics in Urdu


 آہ اب وقتِ رخصت ہے آیا
الوداع آہ شاہِ مدینہ

صدمۂ ہِجر کیسے سہوں گا
الوداع آہ شاہِ مدینہ

بے قراری بڑھی جا رہی ہے
ہِجر کی اب گھڑی آ رہی ہے

دل ہوا جاتا ہے پارہ پارہ
الوداع آہ شاہِ مدینہ

کس طرح شوق سے میں چلا تھا
دل کا غُنچہ خوشی سے کِھلا تھا

آہ! اب چُھوٹتا ہے مدینہ
الوداع آہ شاہِ مدینہ

کُوئے جاناں کی رنگیں فَضاؤ!
اے معطَّر مُعَنبر ہواؤ!

لو سلام آخِری اب ہمارا
الوداع آہ شاہِ مدینہ

کاش! قسمت مِرا ساتھ دیتی
موت بھی یاوَری میری کرتی

جان قدموں پہ قربان کرتا
الوداع آہ شاہِ مدینہ

سوزِ الفت سے جلتا رہوں میں
عشق میں تیرے گُھلتا رہوں میں

چاہے دیوانہ سمجھے زمانہ
الوداع آہ شاہِ مدینہ

میں جہاں بھی رہوں میرے آقا
ہو نظر میں مدینے کا جلوہ

التجا میری مقبول فرما
الوداع آہ شاہِ مدینہ

کچھ نہ حُسنِ عمل کر سکا ہوں
نَذر چند اشک میں کر رہا ہوں

بس یِہی ہے مِرا کُل اَثاثہ
الوداع آہ شاہِ مدینہ

آنکھ سے اب ہوا خون جاری
روح پر بھی ہوا رنج طاری

جلد عطارؔ کو پھر بلانا
الوداع آہ شاہِ مدینہ





313+ Naat Lyrics in English & Urdu
 پروردگار عالم کے فضل ، کرم اور مہربانی سے ، انسانی طاقت اور بساط کے مطابق  احتیاط کی گئی ہے بشری تقاضے سے اگر کوئی غلطی نظر آئے یا لفظ درست نہ ہوں تو از راہ کرم مطلع فرما دیں۔ ان شاء اللہ عزوجل جلد از جلد میں ٹھیک کر دوں گا۔
 نشاندہی کےلیے ہم آپ کے بے حد مشکور ہوں گے ۔ آپ کا بہت شکریہ
tajservices99@gmail.com


More Naat Lyrics: