Aap Aqaoun Ke Aaqa Aap Hain Shah e Anaam Lyrics in Urdu

Naat Lyrics ll  Aap Aqaoun Ke Aaqa Aap Hain Shah e Anaam  Lyrics in Urdu


 آپ آقاؤں کے آقا آپ ہیں شاہِ اَنام
یارسولَ اللہ میں ہوں آپ کا ادنٰی غلام

بات کی ہمّت نہیں پڑتی ادب کا ہے مقام
دل اجازت ہی نہیں دیتا کروں کیسے کلام

سوزِ سرکار اے خدائے پاک تو کر دے عطا
عشقِ سرور میں تڑپتا ہی رہوں مولٰی مُدام

یاالٰہی! مجھ کو دیوانہ مدینے کا بنا
کاش! ہو ذکرِ مدینہ میرے لب پر صبح و شام

تلخیوں میں خوش رہوں اور لذّتوں سے بے نیاز
کاش! قابو میں رہے یہ میرا نفسِ بدلگام

جو تڑپتے ہیں مدینے کی جدائی میں شہا!
ان غریبوں کا بھی کردو یانبی کچھ انتِظام

اب تو دیدو تم مدینے میں شہادت کا شَرَف
یانبی! کردو یہ پوری آرزوئے ناتمام

حشر کی گرمی بلا کی پیاس سے ہوں نیم جاں
ساقِیا! ﷲ کوثر کا چھلکتا ایک جام

یاالٰہی! فالتو باتوں کی عادت دور ہو
کاش! لب پر کوئی بھی جاری نہ ہوبے جا کلام

ہر گھڑی شرم و حیا سے بس رہے نیچی نظر
پیکرِ شرم و حیا بن کر رہوں آقا مُدام

اے خدائے مصطفٰے عطارؔ کو وہ آنکھ دے
ہو غمِ محبوب میں آنسو بہانا جس کا کام




313+ Naat Lyrics in English & Urdu
 پروردگار عالم کے فضل ، کرم اور مہربانی سے ، انسانی طاقت اور بساط کے مطابق  احتیاط کی گئی ہے بشری تقاضے سے اگر کوئی غلطی نظر آئے یا لفظ درست نہ ہوں تو از راہ کرم مطلع فرما دیں۔ ان شاء اللہ عزوجل جلد از جلد میں ٹھیک کر دوں گا۔
 نشاندہی کےلیے ہم آپ کے بے حد مشکور ہوں گے ۔ آپ کا بہت شکریہ
tajservices99@gmail.com


More Naat Lyrics: