Tera Dir Pa Sajid Hain Lyric In Urdu

 تیرے دَر پہ ساجد ہیں شاہانِ عالم
تو سلطانِ عالم ہے اے جانِ عالم

یہ پیاری ادائیں یہ نیچی نگاہیں
فدا جانِ عالم ہو اے جانِ عالم

کسی اَور کو بھی یہ دولت ملی ہے
گدا کس کے دَر کے ہیں شاہانِ عالم

میں دَر دَر پھروں چھوڑ کر کیوں ترا دَر
اُٹھائے بلا میری احسانِ عالم

میں سرکارِ عالی کے قربان جاؤں
بھکاری ہیں اس دَر کے شاہانِ عالم

مِرے دَبدبہ والے میں تیرے صدقے
ترے دَر کے کتے ہیں شیرانِ عالم

تمہاری طرف ہاتھ پھیلے ہیں سب کے
تمہیں پورے کرتے ہو اَرمانِ عالم

مجھے زندہ کر دے مجھے زندہ کر دے
مِرے جانِ عالم مِرے جانِ عالم

مسلماں مسلماں ہیں تیرے سبب سے
مری جان تو ہی ہے ایمانِ عالم

مِرے آن والے مِرے شان والے
گدائی تِرے دَر کی ہے شانِ عالم

تو بحر حقیقت تو دریائے عرفاں
ترا ایک قطرہ ہے عرفانِ عالم

کوئی جلوہ میرے بھی روزِ سیہ پر
خدا کے قمر مہر تابانِ عالم

بس اب کچھ عنایت ہوا اب ملا کچھ
انہیں تکتے رہنا فقیرانِ عالم

وہ دولھا ہیں ساری خدائی براتی
اُنہیں کے لئے ہے یہ سامانِ عالم

نہ دیکھا کوئی پھول تجھ سا نہ دیکھا
بہت چھان ڈالے گلستانِ عالم

تِرے کوچہ کی خاک ٹھہری اَزَل سے
مری جاں علاجِ مریضانِ عالم

کوئی جانِ عیسیٰ کو جا کر خبر دے
مرے جاتے ہیں دَرد مندانِ عالم

ابھی سارے بیمار ہوتے ہیں اچھے
اگر لب ہلا دے وہ دَرمانِ عالم

سَمِیْعًا خدارا حسنؔ کی بھی سن لے
بلا میں ہے یہ لوثِ دامانِ عالم




313+ Naat Lyrics in English & Urdu
 پروردگار عالم کے فضل ، کرم اور مہربانی سے ، انسانی طاقت اور بساط کے مطابق  احتیاط کی گئی ہے بشری تقاضے سے اگر کوئی غلطی نظر آئے یا لفظ درست نہ ہوں تو از راہ کرم مطلع فرما دیں۔ ان شاء اللہ عزوجل جلد از جلد میں ٹھیک کر دوں گا۔
 نشاندہی کےلیے ہم آپ کے بے حد مشکور ہوں گے ۔ آپ کا بہت شکریہ
tajservices99@gmail.com


More Naat Lyrics: